سپیکر کاپاک بحریہ کے 65کی جنگ کے شہیدوں کوخراج عقیدت

سپیکر قومی سردار ایاز صادق نےپاک بحریہ کے 1965ء کی جنگ کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا یوم بحریہ پر پیغام میں کہنا تھا کہ8ستمبر  کا دن ہماری دفاعی تاریخ کا درخشاں باب ہے۔ہمیں اپنے سمندری حدود کے محافظوں کی بھرپور صلاحیتوں پر فخر ہے،ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں بحری، فضائی اور بری افواج کا کردار قابل تحسین ہے۔پاکستان کی بحری، فضائی اور بری افواج بھرپور صلاحیتوں کی مالک ہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک بحریہ نے  ستمبر 1965ء کی جنگ کے دوران دشمن کی انتہائی اہم دفاعی تنصیبات کو تباہ کر کے اس کے غرور کو خاک میں ملایا۔پاک بحریہ نے محدود وسائل کے باوجود نہ صرف اپنی سمندی حدود کا کامیابی سے دفاع کیا بلکہ بھارتی بحری طاقت کو بھاری نقصان پہنچا کر پسپا ہونے پر مجبور کیا۔

پی ٹی آئی کا جلسہ،جڑواں شہروں کے متعد د راستے کنٹینرز لگا کربند

سپیکر نے کہا کہ پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں نے سمندری حدود کا ہمیشہ کامیابی سے دفاع کیا ہے۔پاک بحریہ کے جانباز سمندری حدود کا دفاع کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔قوم اپنی بہادر مسلح افواج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،ہماری بہادر مسلح افواج نے  ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کرنے والے کو ہمیشہ دندان شکن جواب دیا ہے۔

Back to top button