پی ٹی آئی کا جلسہ،جڑواں شہروں کے متعد د راستے کنٹینرز لگا کربند

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی پیش نظر جڑواں شہروں کے متعدد راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا

راولپنڈی بکرا منڈی چوک سے ڈھوک سیداں چوک کی طرف جانے والے راستے پر کنٹینرز لگا دیئے گئے۔پیر ودھائی سے سی ڈی اے جانے والے راستے کو بھی کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا۔مری روڈ کو مریڑ چوک کے قریب سے کنٹینر رکھ کر دونوں اطراف سے بند رکھا گیا ہے۔

سواں پل سے مورگاہ کی طرف جانے والے راستوں کو بھی بھاری کنٹینر لگا کر راستے کو سیل کر دیا گیا۔

راولپنڈی پولیس کے افسران و اہلکار کی بھاری نفری کے ساتھ  شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہائی الرٹ کردیاگیا۔

گندم امپورٹ کا300ارب کا سیکنڈل،آڈیٹرجنرل نےتحقیقات شروع کردیں

راولپنڈی پولیس کے ایک ہزار سے زاہد پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹی پر مامور کردیاگیا۔

Back to top button