ن لیگ کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سال2025میں کروانےپراتفاق

مسلم لیگ ن نے بلدیاتی انتخابات اگلے سال 2025 میں کروانے پر اتفاق کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی صدر نوازشریف نے منظوری دے دی۔بلدیاتی انتخابات کے لیے ابتدائی حکمت عملی کی تجاویز بھی تیار کرلی گئیں۔نوازشریف نے بلدیاتی انتخابات کا ٹاسک رانا ثناء اللہ کے سپرد کردیا۔۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں پرانے چہروں کی بجائے نوجوان اور نئے چہرے متعارف کروانے کا فیصلہ کیاگیا۔نوازشریف کی رانا ثناء اللہ کو بلدیاتی انتخابات میں نئی قیادت سامنے لانے کی بھی ہدایات کی گئیں۔نئی قیادت کے لیے فہرستیں تیار کی جائیں گی۔

پی ٹی آئی کو جلسے کا این او سی منسوخ کرنے کی وارننگ جاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی پارٹی کا اجلاس بھی اگلے ہفتےطلب کرلیا گیا۔

Back to top button