پی ٹی آئی کو جلسے کا این او سی منسوخ کرنے کی وارننگ جاری

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تحریک انصاف کو وارننگ دی کہ قوائد کی خلاف ورزی کی تو جلسہ منسوخ کردیں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی جو  اجازت دی گئی ہے وہ مشروط ہے، خلاف ورزی ہوئی تو جلسے جلوس سے متعلق قانون کا اطلاق ہوگا۔

عرفان میمن کا کہنا ہےکہ  قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو  جلسے جلوس سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن کا اطلاق  ہوجائےگا اور  جلسے کا اجازت  نامہ  منسوخ کردیا جائےگا، اجازت نامہ منسوخ  ہونے پر جلسہ نہیں کیا جاسکےگا۔

 ڈپٹی کمشنر اسلام آبادکا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے ارکان نے اگر طے شدہ نکات کی خلاف ورزی کی تو ان پر سزا کا اطلاق ہوگا، اگر جلسے کے اوقات کی پابندی نہ کی گئی تو جلسے جلوس سے متعلق قانون کا اطلاق ہوگا، جلسہ دیےگئے وقت کے مطابق ختم کرنا ہوگا۔اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسے پر 3 سال قید ہوگی، صدر کے دستخط سے قانون بن گیا

 ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ  روٹ کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائےگا، جلسے کی دی گئی اجازت مشروط ہے،کوئی پاکستان مخالف نعرہ جلسے میں نہیں لگےگا، جلسےکا وقت 4 سے7 بجے تک ہوگا، جو لوگ اسٹیج پرہوں گے ان کی لسٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

ن لیگ کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سال2025میں کروانےپراتفاق

واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد جلسے کے لیے تحریک انصاف کو این او سی جاری کیا تھا۔

این او سی میں شرط رکھی گئی کہ جلسے کے شرکاء اسلام آباد کے شہریوں کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کریں گے، کسی بھی سڑک کو بلاک نہیں کیا جائے گا، جلسہ 4 بجے شروع ہو کر 7 بجے ختم ہوجائے گا، جلسے کے منتظم اختتام پر شرکاء کو منتشر کرنے کے پابند ہوں گے۔

Back to top button