بہاولپور ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن ایک سال  سے  زائد غیر فعال

بہاولپور ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن ایک سال  سے  زائد غیر فعال،سول ایوی ایشن اتھارٹی کوکروڑوں روپے کا نقصان کاسامنا کرنا پڑا۔

پی آئی اے کی جانب سے بہاولپور کیلئے فلائٹ آپریشن ایک سال سے زائد غیر فعال ہے ۔پی آئی اے کی آخری پرواز 2023 میں کراچی کے لئے اڑان بھری تھی۔

پی آئی اے بہاولپور سے ملک بھر کے کسی بھی شہر کیلئے پروازیں آپریٹ نہیں کررہا

پروازیں آ پریٹ نہ ہونے کی وجہ سے بہاولپور کے شہریوں کو سفری سہولیات میں مشکلات کا سامنا ہے۔پی آئی اے سمیت کوئی بھی ایئرلائن بہاولپور سے فلائٹ آپریٹ نہیں کررہی ہے۔بہاولپور ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے 60سے زائد ملازمین ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

دستاویزات کے مطابق فلائٹ آپریشن بندہونے سے سالانہ20کروڑ 50لاکھ سے زائد اخراجات ہورہے ہیں۔ایئرپورٹ منیجر سمیت دیگر عملہ جن میں برڈ شوٹر بھی شامل ہیں ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ہیں،سال 2023-24میں افسران کی تنخواہ کی مد میں17کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد جلسہ پرامن ہوگا،لانگ مارچ نہ دھرنا ہوگا،بیرسٹرگوہر

ائرپورٹ پر مینٹننس اور انتظامی امور کی مد میں ساڑھے3کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔پی آئی اے بہاولپور سے کراچی جدہ اور دیگر شہروں کیلئے پروازیں آپریٹ کرتا تھا۔

Back to top button