عظمیٰ بخاری کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کریں گے: ن لیگ

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نےکہا ہے کہ عظمیٰ بخاری کےخلاف سوشل میڈیا پر جھوٹاپروپیگنڈا کیا گیا۔عظمیٰ بخاری کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کریں گے۔

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے مسلم لیگی خواتین رہنماؤں کےساتھ پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ عظمی بخاری کاسیاست میں ایک نام ہے،عظمی بخاری کی جعلی تصویر لگا کر وائرل کی گئی،عظمیٰ بخاری کےخلاف پروپیگنڈا کرنےوالوں کا پیچھا کریں گے اور ویڈیو وائرل کرنے والوں کو ڈھونڈنکالیں گئے۔

اداکار طاہر انجم تشدد کیس: ملزمہ انیلہ ریاض نے معافی مانگ لی

شزہ فاطمہ نےکہا کہ ڈی فیک ٹیکنالوجی کااستعمال کرنےوالوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،جنہوں نے جعلی تصاویر اور ویڈیو لگا کر عظمیٰ بخاری کی تذلیل کی،جعلی ویڈیو وائرل کرنےوالوں کو بھی قانون کا سامنا کرناپڑے گا،منفی پروپیگنڈا کرنے والےتمام کرداروں کو بےنقاب کیا جائے گا ۔

شزہ فاطمہ کاکہناتھا ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والوں کوعبرت کا نشان بنایا جائے گا،ایک سیاسی جماعت کاپروپیگنڈا اورسیاسی تربیت اس میں شامل ہے،سیاسی رہنما قوموں کی تربیت کرتے ہیں ۔عظمیٰ بخاری کےخلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

Back to top button