پنشن اصلاحات:سرکاری ملازم کی وفات پر بیٹے کو نوکری نہیں ملے گی

حکومت پنجاب کی جانب سے پنشن اصلاحات کے تحت سرکاری ملازم کی وفات پر بیٹے یا بیٹی کو سرکاری نوکری نہیں ملے گی۔

 پنجاب گورنمنٹ نے رول 17 اے ختم کر دیا۔ اب دوران سروس وفات پا جانے والے کے بچوں کو سروس کوٹہ پر سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔

 پہلے رول 17 اے کے مطابق سرکاری ملازم کے دوران سروس وفات پر ایک بیٹے، بیٹی کو سرکاری نوکری دی جاتی تھی۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے رولز میں ترمیم کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Back to top button