گوہر اعجاز کا آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

سابق نگران وفاقی وزیر اور معروف کاروباری شخصیت گوہر اعجاز نے اعلان کیاہے کہ وہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کےخلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے جا رہے ہیں۔

حکومت کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی ایک بار پھر پیش کش

گوہر اعجاز کاکہناتھاکہ قوم کی جانب سے 40 آئی پی پیز کےمالکان کےخلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔انہوں نےکہاکہ دعا ہے اللہ ہمیں اس کوشش میں کامیابی عطا فرمائےاور انصاف کے حصول میں ہماری مدکرے۔

یادرہے کہ 20جولائی کو سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نےکہاتھا کہ رواں سال کےپہلے 3 ماہ (جنوری تا مارچ) کےدوران آئی پی پیز کو 450ارب روپے کی بھاری ادائیگیاں کی گئیں۔گوہر اعجاز نے بتایاتھاکہ مختلف آئی پی پیز کو جنوری سے مارچ 2024 کےدوران ماہانہ 150ارب روپے ادا کیے گئے۔ان کاکہناتھا کہ آئی آئی پیز میں سےآدھے 10فیصد سےبھی کم کپیسٹی پر چل رہے ہیں، 4 پاور پلانٹس بجلی پیدا کیےبغیر 10 ارب روپے ماہانہ لےرہے ہیں۔گوہر اعجاز کاکہناتھا کہ ہماری حلال کی کمائی 40 خاندانوں میں کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کی جاتی ہے،ان پاور پلانٹس کوپیسے تب ہی دیےجائیں جب بجلی پیدا کریں،نیپرا میں تمام اسٹیک ہولڈرز کونمائندگی دی جائے۔

Back to top button