بجلی بلوں میں ٹیکسوں کیخلاف عوام  پاکستان پارٹی کامظاہرہ

بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کیخلاف عوام پاکستان پارٹی نے کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

عوام پاکستان پارٹی کا کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کی قیاتد عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کی ۔

عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل کا احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافہ ختم کیا جائے۔اگر پاکستانیوں کو بجلی فری نہیں ملتی ہے۔تو پھر کسی کو بجلی فری نہیں ملنی چاہیے۔ایک یاداشت یہاں جمع کرائیں گے۔پیپلز پارٹی نے تین سو یونٹ فری کا کہا تھا۔اگر فری نہیں دینی ہے تو نہ دو۔لیکن ریٹ تو ٹھیک لگائیں۔میں کے الیکٹرک سے مطالبہ کرتا ہوں۔حکومت نے بجلی کا ریٹ بڑھا دیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 2015سے آج کے ریٹ میں تین سو فیصد اضافہ ہوا۔کس کی تنخواہ میں اتنا اضافہ ہوا۔عوام انتشار نہیں کرتے ہیں۔جب تک لیڈر اس طرح کی تربیت نہیں دیتے ہیں۔شرم کرو حیا کرو بجلی کے بل کرو۔کمرشل پر 37 فیصد ٹیکس لگتا ہے۔انہوں نے اپنے اخراجات بڑھائے ہیں۔صدر ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اخراجات بڑھائے ہیں۔اپنے اخراجات کم نہ کرو لیکن بڑھاؤ ۔گھریلو صارف پر ٹیکس نہ لگاو۔صرف 50 ارب کم کرنے ہوں گے۔

 سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ  جولائی سے ستمبر تک ٹیکس ختم کریں۔صرف گھریلو صارف کا ٹیکس ختم کریں۔وزیر اعظم سے گذارش ہے بل کم کردیں۔کے الیکٹرک اوور بلنگ ختم کردیں۔کے الیکٹرک اب پھر نیپرا کے پاس جا کر کہتی ہے ریٹ بڑھا دیں

جماعت اسلامی کے حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے10مطالبات

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ 199یونٹ کا بل 201یونٹ کا بل کیوں لگاتے ہو۔یہاں اگر کمپیٹیشن ہوگا تو پھر کے الیکٹرک کیسے بجلی مہنگی کرتا ہے۔لوڈشیڈنگ سے بل کم کیوں نہیں ہوتا ہے۔ اگر 12 گھنٹے لؤڈ شیڈنگ ہوتی ہے تو بل کم ہونا چاہیے۔

Back to top button