پیرس اولمپکس: پاکستانی شوٹرز 10 میٹر پسٹل کے تمام ایونٹس سے باہر

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری اولمپکس مقابلوں میں پاکستانی شوٹرز ایک اور ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

 پیرس اولمپکس میں پاکستانی سوئمرز پہلے راؤنڈ میں ہی باہر

پاکستان کے گلفام جوزف اور کشملہ طلعت ایونٹ میں حصہ لےرہے تھے تاہم 10 میٹر پسٹل مکسڈ ٹیم لکی پاکستانی جوڑی فائنل راؤنڈ میں نہ پہنچ سکی اور پاکستانی شوٹرز 10میٹر پسٹل کےتمام ایونٹس سےباہر ہوگئے۔کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کامقابلے میں مجموعی اسکور 571 رہا، قومی شوٹرز کی جوڑی 17 ٹیموں میں سے 14ویں پوزیشن پررہی۔قومی شوٹرز نےپہلی کوشش میں 189 کا اسکوربنایا، کشمالہ طلعت نے 97 اور گلفام جوزف نے 92اسکور بنایا،دوسری باری میں 195اسکور بنایا، کشمالہ طلعت نے 97 اور گلفام جوزف نے 98 اسکور کیا۔پاکستانی شوٹرز نے تیسری اور آخری کوشش میں 187اسکور بنایا، کشمالہ طلعت نے 93اور گلفام جوزف نے 94 اسکور بنائے۔

 

Back to top button