پی ٹی آئی کے  مزید 93ارکان کو الیکشن کمیشن نے تسلیم کرلیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے مزید93ارکن کو ممبر تسلیم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب ،سندھ،خیبرپختونخوا کے 93ارکان قومی اسمبلی کو تحریک انصاف کا ممبر تسلیم کرلیا ہے۔

ترجمان الیکشن کے مطابق پنجاب سے سنی اتحاد کونسل کے 29،سندھ اسبملی کے 6،خیبرپختونخوا اسمبلی کے 58ارکان کو تحریک انصاف کا ممبر تسلیم کیاگیا ہے۔۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 93ارکان کو پی ٹی آئی کا رکن تسلیم کرتے ہوئے نوٹیکفیشن بھی جاری کردیاگیا۔

Back to top button