جماعت اسلامی نے ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان کردیا

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مہنگائی اور آئی پی پیز کےمعاہدوں کےخلاف ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی میں دھرنا مظاہرین سےخطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نےکہاکہ گورنر ہاؤس کراچی کےباہر دھرنا شروع ہورہا ہے،پہلے مرحلےمیں کراچی پھر لاہور اور ملتان میں دھرنا دیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے بجلی کے بل کم کرنے کا فارمولا پیش کردیا

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نےبجلی کی قیمت کم کرنے،آئی پی پیز کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتےہوئے کہاکہ حکومت کو 2 روز کا وقت دےرہے ہیں،مطالبات منواکر ہی جائیں گے، 3 اگست کو فلسطین اور 5 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور جماعت اسلامی ک درمیان کل مذاکرات کا دوسرا دور نہ ہوسکا، جماعت اسلامی نےاپنے 10مطالبات حکومتی کمیٹی کےسامنے رکھے ہیں۔

Back to top button