بیرون ملک سے پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والا اکبر حسین بے نقاب ہوگیا

بیرون ملک سے پاک فوج، پاکستان اور ریاستی اداروں کےخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈے کرنے والے سازشی و انتشاری ٹولے کا ایک اور اہم کارندہ اکبر حسین بے نقاب ہو گیا، اکبر حسین 9 مئی واقعات کےدوران عوام کو انتشار اور شرپسندی پر اکسارہا تھا۔

 

خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والا ماسٹر مائنڈ گرفتار

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق بیرون ملک مقیم اکبر حسین پاک فوج کےخلاف منفی پراپیگنڈے میں ملوث ہے جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خیبرپختونخوا میں بدامنی اور سِول وار کی جھوٹی خبریں پھیلائیں۔

ذرائع کے مطابق اکبر حسین نے9 مئی واقعات کےدوران عوام کو انتشار اور شرپسندی پر اکسایا جب کہ سوشل میڈیا پر بلوچستان میں دہشت گردی کےواقعات کا الزام بھی فوج پر لگایا۔ذرائع کے مطابق پاک فوج سےریٹائرمنٹ کےبعد اکبر حسین ریاست مخالف پراپیگنڈےمیں مصروف رہا اور وہ پاک فوج کانام استعمال کرتےہوئے فارن فنڈنگ بھی حاصل کرتا رہا۔سیکیورٹی ذرائع کےمطابق سوشل میڈیا پر پاکستان کےخلاف بھارتی پراپیگنڈوں کو بھی شیئر کیاجاتا ہے۔

Back to top button