بارش نے لاہور کے 5بڑے ہسپتالوں کو پانی پانی کردیا

شہر لاہور کے  پانچ  بڑے ہسپتالوں میں کروڑوں روپے کی ری ویمپنگ کسی کام نہ آئی۔ بارش نے شہر کے سرکاری ہسپتالوں کو پانی پانی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں موسلادھار بارش کے دوران پانی جناح ہسپتال اور سر گنگا رام ہسپتال،سروسز ہسپتال میں داخل ہوگیا۔

 جناح ہسپتال آرتھو پیڈک وارڈ یونٹ 1 اور سر گنگا رام ہسپتال آرتھوپیڈک وارڈ   میں  ڈاکٹروں کے کمروں میں پانی  داخل،بارش اور سیوریج کے پانی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جنرل ہسپتال اور وارڈز پانی میں ڈوب گئیں۔جنرل ہسپتال کی پلمونولوجی ، سکن ، سرجری ، سٹی سکین وارڈز پانی میں ڈوب گئیں۔

سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں بارش اور سیوریج کا پانی داخل،ایمرجنسی میں داخل ہونے والے پانی نے بدبو پھیلا دی۔اسپتال انتظامیہ آب نکاس کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ۔

منہ کے اندر بیکٹریاکینسر کاعلاج قرار

جنرل اسپتال میں پانی داخل ہونے سے مریضوں اور لواحقین کی پریشانی میں اضافہ،ڈاکٹرز،  نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ناقص انتظامات ہونے سے بارشی پانی میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں بھی داخل ہو گیا۔میو ہسپتال میں ایمرجنسی اور آئی سی یو میں پانی داخل ہوا۔آئی سی یو میں پانی داخل ہونے سے سینجدہ مریضوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔

Back to top button