پی ٹی آئی کانیا سیاسی اتحاد بنانے کااعلان

پی ٹی آئی نے عمران خان کی ہدایت پر نیا سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کردیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  ہم  اگلے 15 روز کے اندر بڑا اتحاد بنائیں گے، ہم ہر اس پارٹی کو ساتھ ملائیں گے جو اس حکومت کے خلاف ہو۔

سابق سپیکر اسد قیصرکاکہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا گیا، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اسیران کے لیے آواز اٹھانی ہے، پورے ملک کے لوگوں کو جلسے میں آنا ہے، تاکہ ہم بتاسکیں کہ یہ ملک آئین کے مطابق چلے گا، جماعت اسلامی کے دھرنے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر افسوس کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے مغربی ممالک کو پیغام دیا ہے، مغربی ممالک کو نظر نہیں آرہاغزہ میں قتل عام ہورہا ہے۔ایران میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، اسرائیل آج ہر قدم غلط اٹھاتا ہے اور اس کو روکنے والا کوئی نہیں، سب ممالک مل کر فلسطین میں امن قائم کریں، ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست صوابی شام 4 بجے بڑا جلسہ ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی خاطر آپ نے ثابت کرنا ہے پی ٹی آئی مقبول ترین پارٹی ہے، وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی میزبانی میں جلسہ کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ فوج عوام میں سے ہوتی ہے۔

ارشدشریف قتل کیس،ازخودنوٹس کی سماعت کیلئے5رکنی بینچ تشکیل

عمر ایوب کاکہنا تھا کہ  فوج اور عوام کے درمیان خلیج ن لیگ والے بڑھا رہے ہیں، قاضی فائز عیسی کو ہمارے کیسز ہی نہیں سننے چاہئیے، چیف جسٹس کو چاہئیے کہ توشہ خانہ کا کیس سنیں، یا کسی اور کو دے دیں، ہمارے ہاتھوں میں رہائی روبکار تھے، لیکن بشری بی بی کو رہا نہیں کیا گیا، ہمارے سوشل میڈیا ٹیم کے لوگوں کو اٹھایا گیا، روف حسن کو سی ٹی ڈی کی تحویل میں رکھا گیا ہے، ان پر الزام ہے کہ 3 لاکھ روپے دے کر بارود پی ٹی آئی کے دفتر میں رکھا گیا ہے، خفیہ ایجنسیوں نے ہمارے ایم این اے حاجی امتیاز کو ٹکر ماری اور اینٹی کرپشن میں رکھا ہے، ہم جماعت اسلامی کے دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

Back to top button