صدر مملکت کی کاروباری اداروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

صدرمملکت آصف  زرداری نے کاروباری اداروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادیا کہا کہ کاروباری اداروں کودرپیش مسائل سے باخوبی آگاہ ہوں۔

صدر آصف علی زرداری سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کے وفد نے گوہر اعجاز کی قیادت   میں ملاقات کی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہاکہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کیلئے سب کیلئے سودمند حل تلاش کرنا ہوگا۔کیپسٹی چارجز کے مسئلے کا قابلِ عمل حل تیار کرنے کیلئے کاروباری برادری ایک کمیٹی تشکیل دے ۔کمیٹی  شعبہ ِ توانائی کے مسائل کے حل کیلئے صدر مملکت کے دفتر کے ساتھ مل کر کام کرے ۔

آصف زرداری نے کہاکہ  حکومت، عوام، تاجر برادری ، پیداواری کمپنیوں سمیت سب کیلئے سودمند حل تلاش کیا جانا چاہیے ،متفقہ حل تیار  کیا جائے تاکہ کسی اسٹیک ہولڈرز کو نقصان نہ ہو۔پاکستان  کے کاروباری اداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہوں۔ادراک ہے کہ مہنگے خام مال ، توانائی اور ایندھن کی وجہ سے کاروباری شعبے کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

جے یو آئی کا اسرائیل کیخلاف ملک گیرمظاہروں کااعلان

سابق نگران وزیر گوہر اعجاز نے کہاکہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے  عوام، صنعتوں ، زراعت اور برآمدات کے شعبے پر بوجھ پڑ رہا ہے ملک میں توانائی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے توانائی شعبے میں اصلاحات کی جائیں گی۔

Back to top button