جے یو آئی کا اسرائیل کیخلاف ملک گیرمظاہروں کااعلان

جے یو آئی نے کل اسرائیلی جارحیت کیخلاف ملک گیرمظاہروں کااعلان کردیا۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

ترجمان جے یوآئی  اسلم غوری کاکہنا ہے کہ پاکستانی مسلمان اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے گھناؤنے جرم کی پاداش میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں شریک ہوں   ۔اسماعیل ہنیہ شہید کے قتل کے دکھ کو ہر پاکستانی محسوس کرتا ہے۔کارکن بھر پور مظاہروں کی تیاری کریں ۔پاکستانی  عوام اور جے یو آئی کارکن اسرائیل اور اس کے حواریوں کو پیغام دیں کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ  ہیں۔

صدر مملکت کی کاروباری اداروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

 ترجمان کے مطابق ملک کے چھوٹے بڑے شہروں  میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔خطباء اپنی تقاریر میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں ۔

Back to top button