سوڈانی فوج کے سربراہ پر ڈرون حملہ

سوڈان میں فوج کے سربراہ کو تقریب کے دوران ڈرون حملے سے نشانہ بنایاگیا۔بال بال بچ گئے۔

سوڈانی فوج کے ترجمان نے جنرل عبدالفتح برہان کے ڈرون حملے میں بال بال بچنے کی تصدیق کی۔فوج کی گریجویشن تقریب کے دوران جابیت بیس پر دو ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ تقریب میں فوج کے سربراہ جنرل فتح بھی موجود تھے۔ڈرون حملوں کے بعد علاقہ فوج کے کنٹرول میں ہے۔

ترجمان نے الزام عائد کیا کہ پیرا ملٹری ریپڈ فورس گزشتہ 16 ماہ سے ملک پر کنٹرول کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔جنرل عبدالفتح نے کہا کہ وہ بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہیں اور اپنے مخالفین کو کچل دیں گے، اب کوئی بات چیت ہوگی اور نہ وہ ہتھیار ڈالے جائیں گے۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں نماز جنازہ اداکردی گئی

دوسری جانب آر ایس ایف کے قانونی مشیر کا کہنا ہےکہ ان کا گروپ اس کارروائی کا ذمہ دار نہیں اور وہ آئندہ ماہ امریکا کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

Back to top button