حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں نماز جنازہ اداکردی گئی

تہران میں حماس کے  سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق ایران کے دارلحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جنازے میں ہزاروں افراد نے اسماعیل ہانیہ کی تصاویر اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے ۔

ذرائع کے مطابق اسماعیل ہنیہ کے جنازے کو سابق صدر ابراہیم رئیسی جیسا پروٹوکول دیاگیاتھا۔

 حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کل قطر کے دارلحکومت دوحہ میں نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی اور تدفین سوسیل کے قبرستان میں کی جائے گی ۔

سوڈانی فوج کے سربراہ پر ڈرون حملہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسماعیل ہانیہ کو تہران میں اسرائیل کی جانب سے  نشانہ بنا کر شہید کردیاگیا۔اسماعیل ہانیہ ایرانی  صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے ۔

یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کےہمراہ ان کے محافظ بھی شہید ہوا تھا ۔

Back to top button