ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی آ گئی۔فی تولہ 1ہزار روپے سستاہوگیا۔

ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ سونے کی قیمت 1000 روپے کمی سے 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگی۔10گرام سونے کی قیمت 987روپے کمی سے 2لاکھ 16ہزار 478روپے ہو گئی۔

ڈالر کی قدر میں کمی،روپیہ تگڑاہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کے اضافے سے 2441 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔

Back to top button