ڈالر کی قدر میں کمی،روپیہ تگڑاہوگیا

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ڈالرکی قدر میں کمی،روپیہ تگڑاہوگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق  انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 8پیسے سستا ۔278.74 روپے سے کم ہوکر 278.66 روپے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسہ سستا،ڈالر 279 روپے 49 پیسے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس 146 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 740 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 433 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔172 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 198 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 27 کروڑ 67 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔اسٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 95 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔

 ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,241 جبکہ کم ترین سطح 77,595 پوائنٹس رہی ۔

Back to top button