زرمبادلہ کے ذخائر میں 7کروڑ 50لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

 اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی  ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔26 جولائی تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مجموعی مالیت 9 ارب 10 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 3ارب 60کروڑ ڈالر سوداداکردیا

کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 28 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 14 ارب 39 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

Back to top button