حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حکومتی اتحاد جماعتوں کااہم اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں  حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد پیدا صورتحال پر غور ہوگیا۔اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے اس معاملے پر اپنی تجاویز دیں۔کل قومی اسمبلی اجلاس میں اسماعیل ہانیہ کو نشانہ بنانے کے اسرائیلی اقدام کے خلاف قرارداد مذمت منظور کی جائے گی ۔فلسطینی عوام سے اظہار یک جہتی کیا جائے گا۔

فلسطین کی  صورتحال پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اعلامیہ

ذرائع کے مطابق اتحاد دیوں نے کل الیکشن ایکٹ  ترمیمی  بل کی منظوری میں تعاون کی بھی یقین دہانی کروا دی۔پیپلز پارٹی کے بعض تحفظات کو۔ بھی وزیراعظم نے دور کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست کے جواب میں حکومتی اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی ۔تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے حکومت جلد بازی کی بجائے اتحادیوں کو ساتھ لیکر آگے بڑھے گی۔

Back to top button