جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے انکار کردیا

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پی ٹی آئی  کے گرینڈ الائنس کاحصہ بننے سے انکار کردیا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نےکہاہے کہ اپوزیشن کے ساتھ کچھ مشترکات پر یکساں مؤقف بھی اختیار کریں گےاور ملاقاتیں بھی کریں گے تاہم کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، پاکستان میں آج یوم سوگ جارہا ہے

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاکہ الائنس میں شامل پارٹیاں بعدمیں اپنی "سیٹنگ” بنالیتی ہیں،حکومت سمجھتی تھی کہ ہم ایک دو روز بیٹھ کرچلے جائیں گے،حکومت کو بتاناچاہتا ہوں مطالبات منوانے کےلیے یہاں آئے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نےگزشتہ روز اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کےبعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعلان کیاتھاکہ آئندہ دو ہفتوں میں اپوزیشن کاگرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں، اتحاد میں حکومت مخالف تمام پارٹیوں کو شامل کیاجائے گا۔

Back to top button