ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرنے کاحکم

صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ڈینگی لاروا برآمد ہونے والے سرکاری دفاتر کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ڈینگی، متعدی امراض اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا چھٹا اجلاس منعقد ہوا۔

صوبائی وزرائے صحت نے اجلاس کے دوران لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کے اضلاع میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری صحت علی جان خان نے متعدی اور وبائی امراض پر تفصیلی بریفنگ دی۔سپیشل برانچ، پی آئی ٹی بی و دیگر محکمہ جات کے افسران نے بریفنگ دی۔

وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز خود انسدادِ ڈینگی کارروائیوں کو مانیٹر کریں۔حساس اضلاع لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں انسدادِ ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کو بڑھایا جائے۔ تمام سیکرٹریز اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ڈینگی سمیت دیگر امراض کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت مؤثر لائحہ عمل اپنا رہا ہے۔

وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہر ڈینگی کیس کو ٹریک کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر محکمہ کو ضلعی سطح پر متحرک رہنا ہوگا۔ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کی ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔ حالیہ مون سون بارشوں کے باعث ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں بڑھائی جائیں۔الیکٹرک سپلائی کمپنیز اور ریلویز کے نمائندوں کے ساتھ کوارڈینیشن بڑھائی جائے،،

ناشتہ بچوں کیلئے ضروری نہیں لازمی قرار

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں 3، ایک ہفتہ میں 9 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

Back to top button