شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا

پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔ شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے ان سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے شیر افضل مروت کو برطرفی کا نوٹی فکیشن بھجوادیا، پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنےکا بھی مطالبہ کر دیا۔

نوٹی فکیشن میں کہاگیاہے کہ کمیٹی کےنتائج اور ان کےتازہ بیانات اور کمیٹی کو موصول ہونے والی شکایات کےپیش نظر ان کی رکنیت ختم کرنے کی تجویز دی جا چکی ہےاور اس کی منظوری عمران خان نے دے دی ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کاکہنا ہےکہ شیر افضل خود کو پارٹی قوانین سےبالاتر سمجھتے ہیں، جس سے پارٹی کی ساکھ اوربیانیے پر بُرا اثر پڑا،کمیٹی اس نتیجے پرپہنچی شیر افضل پارٹی اصولوں کااحترام نہیں کرتے۔ شیر افضل مروت کے بیانات، گفتگو اور ٹوئٹس سے متعلق ایک کمیٹی بنائی گئی تھی، شیرافضل مروت کونوٹس بھیجاگیا اپنے بیانات پر محتاط رہیں۔

Back to top button