پاک فوج کاشہدائے پولیس کے عظیم نذرانہ کو خراج عقیدت پیش

مسلح افواج نےیوم شہدائے پولیس پر فرض کی راہ میں جان کا عظیم نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مسح افواج کے پیغام میں شہدائے پولیس کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ قوم کی حفاظت کے لئے اپنا خون بہانے والے ہیروز کو افواج پاکستان کے افسر اور جوان سلام پیش کرتے ہیں، ان شہداء کی بے لوث خدمت اور جذبے کی بدولت ہمارے ہیروز نے قوم کا تحفظ یقینی بنایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جان کا عظیم نظرانہ پیش کرنے والے ہیروز کی قربانیاں اور بہادری کی داستانیں ہمیشہ مشعل راہ کا کام کرتی رہیں گی، اس موقع پر پولیس کے شہداء کے اہلخانہ کی ہر ممکن مدد و اعانت کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا، ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر اظہار جہتی کے لئے فوجی افسروں اور جوانوں نے مقامی سطح پر پولیس کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریبات میں بھی حصہ لیا،۔

مریم نواز نے”اپنی چھت ،اپناگھر“پروگرام کے3ماڈلز کی منظوری دیدی

ترجمان نے کہا کہ یوم شہدائے پولیس ملک کے امن، ترقی اور سلامتی کے لئے عظیم قربانیاں دینے والے پولیس اہلکاروں کی دلکش یاد دلاتا ہے، افواج پاکستان مادر وطن کے دفاع کے لئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں، افواج پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ وہ شہداء کے مشن کو پورے جذبے،  لگن اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ لے کر اگے بڑھتی رہیں گی۔

Back to top button