پاور سیکٹر میں اسٹرکچرل اصلاحات کے نفاذ کےلیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی

پاور سیکٹر میں اسٹرکچرل ریفارمز کےنفاذ  کےلیے وزیر اعظم  شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر بجلی و پانی اویس احمد لغاری کی سربراہی میں 8 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ئی ہے ۔

 

دو ججز کے اختلافی نوٹ سےثابت ہوگیا 8 ججز کا فیصلہ متنازع ہے : سینیٹر عرفان صدیقی

ٹاسک فورس تشکیل دینے کامقصد پاور سیکٹر کا مالی بوجھ کم کرنا،ایک مؤثر اور پائیدار مسابقتی پاور مارکیٹ کاقیام ممکن بناناہے۔ٹاسک فورس  کے چیرمین وفاقی وزیر بجلی و پانی سردار اویس احمد خان لغاری کےعلاوہ شریک چئیرمین وزیر اعظم کے مشیر برائے بجلی محمد علی اور لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال نیشنل کوآرڈینیٹر ہوں گے،سیکریٹریٹ گروپ کےگریڈ 21 کےافسر سید زکریا علی شاہ، سمیت نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی، پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ اور سیکیورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن پاکستانسے ایک ایک رکن ٹاسک فورس کاحصہ ہوگا۔

اعلامیے کےمطابق ٹاسک فورس اپنےامور انجام دینے کےلیے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر سےکسی بھی ماہر کا انتخاب کرنے کی مجاز ہوگی، ٹاسک فورس مقامی یابین الاقوامی مشاورتی فرموں، بینکرز، قانونی مشیروں، چارٹرڈ اکاؤنٹنسی فرموں یا کسی دوسری تنظیم یافرد سے ریکارڈ اور معلومات یا مدد حاصل کرنے کی مجاز ہوگی۔

Back to top button