دو ججز کے اختلافی نوٹ سےثابت ہوگیا 8 ججز کا فیصلہ متنازع ہے : سینیٹر عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دو ججز کے جامع اختلافی نوٹ سے ثابت ہو گیا 8 ججز کا فیصلہ انتہائی متنازع ہے، کیا وہ اس آئین شکن فیصلے کی ساری عمر وضاحتیں دیتے رہیں گے؟۔

سینیٹرعرفان صدیقی نے مخصوص نشستوں کےفیصلے کے حوالے سے کہاکہ ججز سنجیدگی سےاپنے فیصلے پر نظرثانی فرماتے ہوئے آئین و قانون کی روشنی میں اس کے سقم دور کرکے تاریخ کےسامنے سرخرو ہوجائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد کے قتل کے الزام میں بیٹا زیر حراست

سینیٹر عرفان صدیقی  نے مزید کہ سرکردہ آئینی ماہرین کی رائے اور پاکستان بار کونسل کی حالیہ قرارداد کو پشاور ہائی کورٹ کےپانچ رکنی بینچ کےمتفقہ فیصلے سے ملا کردیکھا جائے تو 12 جولائی کو آٹھ جج صاحبان کا فیصلہ آئین و قانون کی واضح شقوں سےمتصادم ہونے کےباعث انتہائی متنازع ہے۔ان کا کہنا تھاکہ دو ججزکے جامع اختلافی نوٹ سے ثابت ہو گیا 8 ججز کا فیصلہ انتہائی متنازع ہے، یہ فیصلہ دینے والے جج صاحبان کو بالخصوص وہ جنہیں مستقبل میں چیف جسٹس  کی باوقار مسند پر بیٹھنا ہے۔سینیٹرعرفان صدیقی نے ججز کے مستقبل کے بارے میں  تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  یہ سوچنا ہوگا کہ کیاوہ اس آئین شکن فیصلے کا بھاری بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ساری عمر وضاحتیں دیتے رہیں گے؟ ۔

Back to top button