پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد کے قتل کے الزام میں بیٹا زیر حراست

پی ٹی آئی رہنما اور نجی اسپتال کےمالک ڈاکٹر شاہد صدیق خان کےقتل کیس میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ نےمقتول کےبیٹے کو حراست میں لےلیا۔

پولیس ذرائع کے طابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے قیوم شاہد کو ٹھوس شواہد پر حراست میں لیا، قیوم نےمبینہ طور پر شوٹر کی مدد سےاپنے والد کو قتل کروایا۔

ڈاکٹر شاہد کےقتل کا مقدمہ ان کےدوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا۔پولیس نے کہاکہ مقتول ڈاکٹر کی نماز جنازہ بھی بیٹے قیوم شاہد نےپڑھائی تھی۔ایف آئی آر کےمتن کےمطابق قتل کےوقت ڈاکٹر شاہد کےساتھ بیٹا قیوم اور بھائی ساجد بھی تھے، ڈاکٹر شاہد صدیق اپنی کار میں بیٹھنے لگےتو شوٹر نےآکر فائرنگ کردی، ان کابیٹا قیوم سامنے اپنی کار کے اس موجود تھا۔

Back to top button