آج 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کے خلاف یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے

مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضے کے خلاف آج یوم استحصال کشمیر منایاجا رہا ہے، یوم استحصال کشمیر پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان آج آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کےخصوصی اجلاس سےخطاب کریں گے جب کہ اسلام آباد میں واک کا بھی اہتمام کیاگیا ہے جس میں پارلیمنٹرینز سمیت مختلف مکاتب فکر کےلوگ شرکت کریں گے۔بھارت کی مودی سرکار نے پانچ اگست 2019 کو کشمیریوں سے  ان کے رہےسہے حقوق بھی چھین لیےتھے۔

 

کشمیری عوام کے حوصلے اور بہادری کو آج سلام پیش کرتا ہوں : وزیر اعظم

 

مودی سرکار نے بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کےتین ٹکڑے کردیے تھے اور مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت بھی ختم کردی تھی۔

بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے : صدر مملکت

Back to top button