بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے : صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم استحصال کشمیر کےموقع پرجاری اپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ آج مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضہ مستحکم کرنے کی مہم کو 5 سال ہورہے ہیں، بھارت نے5 سال قبل مقبوضہ کشمیر میں متعدد یک طرفہ اورغیر قانونی اقدامات کیے۔ بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔

صدر مملکت کاکہنا تھاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کوبدلنےکےلیے مسلسل مہم کا آغاز کرچکا ہے، 5 اگست اور اس کےبعد تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کےسب سے زیادہ عسکریت زدہ علاقوں میں سےایک ہے، بھارتی قانون سازی اورعدالتی فیصلے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کودبا نہیں سکتے،گزشتہ 7 دہائیوں سےکشمیری عوام اقوام متحدہ کےوعدوں کی تکمیل کےمنتظر ہیں۔انہوں نےکہاکہ بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔

صدر مملکت کا کہناتھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کےعوام کی مکمل اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

Back to top button