کشمیری عوام کے حوصلے اور بہادری کو آج سلام پیش کرتا ہوں : وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جاری اپنےخصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن پاکستانی قوم اور حکومت کو یومِ استحصال کے تاریک دن کی یاد دلاتا ہے، 5 اگست 2019ء کو بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں نئے اور مزموم اقدامات کاگھناؤنا سلسلہ شروع کیا۔ آج کے دن میں کشمیری عوام کے بےمثال حوصلے، جرأت اور بہادری کو سلام پیش کرتاہوں۔

بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے : صدر مملکت

وزیر اعظم  شہباز شریف کا کہناتھا کہ بھارت دنیا کودھوکا دینے کی کوشش کررہا ہے کہ جموں اور کشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے تاہم زمینی حقائق بھارت کے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی دعوؤں کاپردہ فاش کرتے ہیں،حقیقی کشمیری قیادت کو خاموش کرنے اور میڈیا کی آواز دبانے کےلیے ہرگھناؤنا ہتھکنڈا اپنایاجا رہا ہے۔

وزیر اعظم  کاکہنا تھا کہ بھارتی زیر تسلط کشمیر میں سیاسی قیدیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، 14 کشمیری سیاسی تنظیموں کوکالعدم قرار دے دیاگیا ہے، بھارتی فوج مختلف ظالمانہ قوانین کی آڑ میں نہتے کشمیریوں پرظلم کےپہاڑ توڑ رہی ہے، آج کے دن میں کشمیری عوام کے بے مثال حوصلے ، جرأت اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔

Back to top button