ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ٹکے کے کام کا نہیں، وزیر اعظم اسے بند کروا دیں : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائی کورٹ کےباہر میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے کہاکہ وزیر اعظم سے گزارش ہےکہ ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ بند کروا دیں، سائبر کرائم ونگ ٹکے کے کام کا نہیں میں تو تنگ آ گئی ہوں، سائبر ونگ کےپاس اپنےشعبے کی کوئی مہارت ہی نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دینے سے روک دیا

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ میں زندگی کی آخری سانس تک اپناکیس لڑوں گی، چیف جسٹس صاحبہ معاملے کوسمجھتی ہیں،میرے خیال میں چیف جسٹس صاحبہ معاملے کی تہہ تک پہنچناچاہتی ہیں۔انہوں نےکہا کہ ہمیں یہ چیز روکنا ہوگی ورنہ آج میں ہوں کل کوئی اور ہوگا، میرے بیٹے کےساتھ میری تصویر لگاکر جو کچھ کہاجا رہا ہے، اس پرکسی کو شرم آئی؟۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ وہ ہیروئنز آتی ہیں ویڈیو کابتاتی ہیں اور وہ وائرل ہوجاتی ہےجب سے یہ فتنہ پارٹی کا وجود سامنےآیا تب سےیہ گند سامنے آیا۔انہوں نے کہاکہ فیک ویڈیوز کی تربیت نہ گھر کی ہےاور نہ ہی پارٹی کی ورنہ یہ سب ہمیں بھی کرنا آتاہے۔ عظمیٰ بخاری نےکہا کہ سائبر کرائم ونگ کوکچھ نہیں پتہ ان کو یہ بھی نہیں پتاکہ انہوں نےکیا کرنا ہے لیکن میں ہرحد تک جاؤں گی اور انصاف کےتمام دروازے کھٹکھٹاؤں گی۔

Back to top button