پیرس اولمپکس، جیولن تھرو مقابلوں کے گروپس کا اعلان

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلوں کے گروپس کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کے ارشد ندیم اور انڈیا کے نیرج چوپڑا،عالمی نمبر پانچ ایڈیس میٹوشیویسیئس اور عالمی نمبر پانچ اینڈرسن پیٹرس،جرمنی کے میکس ڈینھنگ بھی گروپ بی کا حصہ ہیں۔

پیرس اولمپکس جیولن تھرو کوالیفیکشن راونڈ کل کھیلا جائے گا۔گروپ بی کا ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق دو بج کر پچاس منٹ پر شروع ہوگا۔ارشد ندیم پانچویں نمبر پر تھرو کرنے آئیں گے۔میڈل راونڈ کیلئے کوالیفیکیشن معیار کو پچھلے ایونٹ سے بڑھا دیا گیا۔کم سے کم 84 میٹر کی تھرو کرنے والے پلیئر کی میڈل راونڈ میں رسائی یقینی ہوگی۔فائنل راونڈ میں مجموعی 12 پلیئرز جگہ بنائیں گے۔

ارشد ندیم کل جیویلین تھرو میں ایکشن دکھائیں گے

84میٹر کیتھروں کی تعداد 12 سے کم ہونے پر بہترین تھرو والے پلیئرز کوالیفائی کریں گے۔جیولین تھرو مقابلوں میں 32 پلیئرز دو گروپس میں ایکشن میں ہوں گے۔

Back to top button