بنگلہ دیش: طلبہ کا محمد یونس کی زیر قیادت نگران حکومت بنانے کا مطالبہ

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد کے خلف احتجاج کرنے والے طلبہ نے نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی زیر قیادت عبوری حکومت بنانے کا مطالبہ کردیا۔

بنگلا دیش کے صدر کا حسینہ واجد کی برطرفی کے بعد خالدہ ضیاء کی رہائی کا حکم

خیال رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش میں کئی ہفتوں سےسرکاری ملازمتوں کےلیے کوٹہ سسٹم کےخلاف ہونے والے شدید مظاہروں اور پُرتشدد احتجاج کے بعد وزیر اعظم حسینہ واجد نےاستعفیٰ دے دیا تھااور وہ ڈھاکا میں اپنی رہائش گاہ سے بھارت روانہ ہوگئی تھیں جب کہ بنگلہ دیش کےآرمی چیف جنرل وقاار الزماں نے قوم سےخطاب کرتےہوئے حکومتی سربراہ کے استعفے کی تصدیق کی اورملک میں عبوری حکومت قائم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن (ایس اے ڈی) کےمرکزی رہنما ناہید اسلام نے ایک ویڈیو بیان میں کہاکہ ہم نےفیصلہ کیا ہے کہ عبوری حکومت قائم کی جائے جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ، نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس چیف ایڈوائزر ہوں گے۔

84 سالہ ماہر اقتصادیات اور مائیکرو فنانس بینک کےذریعے لاکھوں لوگوں کو غربت سےنکالنے والے محمد یونس پر حسینہ واجد نےغریبوں کا خون چوسنے کا الزام لگایاتھا۔

Back to top button