آئین پارلیمنٹ کو جو طاقت دیتا ہے وہ کسی دوسرے ادارے کے پاس نہیں: خواجہ آصف

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ آئین پارلیمنٹ کو جو طاقت دیتا ہے وہ کسی دوسرے ادارے کے پاس نہیں، تاریخ دیکھ لیں کوئی بھی اسمبلی قانونی اور آئینی طریقے سےرخصت نہیں ہوئی، 2008کےبعد جب الیکشن ہوئے ان پرپارٹیوں کو اعتراضات تھے ، 2018 میں ہمیں اعتراض تھےہم جواب دیتے تھے،اختلافات اپنی جگہ صحیح ہوں یا غلط ہوں۔

 

قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

خواجہ آصف نے کہاکہ اعتراض الگ چیز، سسٹم پر سوالیہ نشان نہ لگائیں، سپورٹ نہیں کر سکتے تو نفی بھی نہ کی جائے،اداروں پر حملہ نہیں ہونا چاہیے، آئینی حدود سےتجاوز ہوگا توپھرجمہوریت کمزور ہوگی۔خواجہ آصف نےکہا کہ ایوان کو کمزور کرنے کی بجائے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،پارلیمنٹ قانون بناتی ہے، دوسرے ادارےتشریح کرتے ہیں۔

وزیر دفاع نےکہا کہ ہم نےکشمیر پر خون سے اپنی کمٹمنٹ لکھی ہے،قوم کا 75 سال سے کشمیر پر ایک ہی مؤقف ہے، قوم کاوہی مؤقف ہےجو اقوام متحدہ کی قراردادوں میں منظور ہوا،کشمیر، فلسطین کی قراردادوں پربڑی طاقتوں نے عملدرآمد نہیں ہونے دیا۔

Back to top button