بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے شان مسعود ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت کریں گے جب کہ سعود شکیل کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نائب کپتان بنایا گیا۔بابر اعظم،محمد رضوان اور شاہین آفریدی بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں،محمد ہریرہ، کامران غلام اور محمد علی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

 

شاہد آفریدی کشمیر سپریم لیگ کے برانڈایمبسڈربن گئے

یاد رہے کہ پہلا ٹیسٹ 21  سے  25 اگست سے راولپنڈی میں ہوگا، دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے3 ستمبر میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

عبداللہ شفیق، ابرار احمد، خرم شہزاد، میر حمزہ ، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور سرفراز احمد شامل ہیں جب کہ عامر جمال کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔a

Back to top button