حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو بل نہ بھرو تحریک شروع کردیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہناتھا ہمارا دھرنا سیاسی نہیں اور نا ہی ہمارےمطالبات ذاتی ہیں، پاکستان اس وقت بُرےحالات میں ہے،ملک کی معاشی صورت حال بہت خطرناک ہے،حکومت کو ذمہ داری کامظاہرہ کرنا چاہیے۔ حکومت نےسنجیدگی نہ دکھائی تو بل نہ بھرو تحریک شروع کردیں گے۔

دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد ترمیمی بل الیکشن ایکٹ بن گیا :عطا تارڑ

امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا غریبوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیناچاہیے تھا لیکن حکومت نےتمام بوجھ غریب عوام پرڈال دیا ہے،ہر سال تنخواہ دار طبقہ ہی ٹیکس دیتا رہا ہے،تعلیم مہنگی ہونے سے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا، پاکستان کےعوام وہ بل کیوں ادا کریں جو بجلی وہ استعمال نہیں کررہے صنعتیں بند ہورہی ہیں کاروبار متاثر ہو رہے ہیں، چھوٹے کسانوں پر نہیں بڑے جاگیرداروں پرٹیکس عائد کریں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہناتھا فارنزک آڈٹ سے معلوم ہو گاکتنے آئی پی پیز کے معاہدے غلط ہوئے ہیں، پیٹرول پر عائد لیوی ختم کرنے کا کہتے ہیں تو کہاجاتا ہے پیسےکہاں سے آئیں گے۔ امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھا ہم نے حکومت سے وہی مطالبات کیے ہیں جو حکومت کےبس میں ہے لیکن حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، دو ملاقاتوں کےبعد کمیٹی گمشدہ ہوگئی،گزشتہ روز پھر ہم سے رابطہ کیاگیا، ہم نےگزشتہ روز بھی حکومتی کمیٹی کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہاکہ کل ہم مری روڈ پر مارچ کریں گے، 11 اگست کو لاہور، 12 اگست کو پشاور اور 16 اگست کو ملتان میں جلسہ اور دھرنا ہو گا۔

Back to top button