بلوچستان: شدید بارشوں سے 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں نے تباہی مچادی اب تک 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق جب کہ 8 افراد زخمی ہوئے۔

صوبائی ڈیزاسسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں سے اب تک 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ مختلف حادثات میں7 بچوں سمیت8 افراد زخمی بھی ہوئے۔جب کہ سیلابی ریلوں کے باعث 15 گھر مکمل تباہ ور 34 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، طوفانی بارشوں سے 62 ایکڑ زرعی زمین اور 12 کلو میٹرسڑکیں بھی متاثر ہوئیں ہیں۔

دو برسوں کے دوران قرضوں پر سود کے اخراجات میں 260فیصد اضافہ ہوا : وزیر خزانہ

پی ڈی ایم اے کےمطابق سیلابی صورت حال کےباعث 5 پلوں کو نقصان پہنچا، آسمانی بجلی گرنے اور مختلف واقعات میں 82 مویشی مارے گئے۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں سےمتاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، شدید بارشوں سےمتاثرہ 4 اضلاع میں حکومت بلوچستان نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

Back to top button