دماغ کو صحت مند رکھنے کیلئے  اخروٹ لازمی قرار

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ دماغ کو صحت مند رکھنے کیلئے روزانہ 2سے3اخروٹ کو خوراک کالازمی حصہ بناناچاہیے۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ اخروٹ دماغ کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہےاخروٹ میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹس، اور وٹامن ای موجود ہوتے ہیں جو دماغی صحت کے لیے ضروری ہیں۔اخروٹ کا باقاعدہ استعمال یادداشت کو بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے اور عمر کے ساتھ دماغی کمزوری کو کم کرتا ہے۔

کیلا بلڈپریشر کےکنٹرول کیلئے فائدہ مند قرار

ماہرین نے بتایا کہ  اخروٹ میں موجود غذائی اجزاء ذہنی دباؤ کو کم کرنے اور ڈپریشن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اخروٹ میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دماغی خلیوں کی حفاظت کرتے ہیں اور دماغی عمر بڑھنے کی رفتار کو کم کرتے ہیں۔یہ تمام فوائد اخروٹ کو دماغی صحت کے لیے ایک بہترین غذا بناتے ہیں۔۔

Back to top button