آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا یوم آزادی پر ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کے اعزاز میں استقبالیہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق یوم آزادی پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریٹائرڈ فوجی افسران کےاعزاز میں استقبالیے کااہتمام کیا۔تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نےملک کےتحفظ کےلیے ریٹائرڈ فوجی جوانوں و افسران کےکردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی افسران پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتےہیں۔آرمی چیف نےچیلنجز سےنبردآزما ہونے کےلیے متحد رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ ریٹائرڈ قیادت پاکستان کی ترقی کےلیے اہم کردار ادا کرتی رہے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نےجعلی خبروں اور پراپیگنڈے کےخطرات پر بات کرتے ہوئے کہاکہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ ریٹائرڈ فوجی افسران و جوانوں اورقوم کی غیرمتزلزل حمایت سےایسی تمام سازشوں کو ناکا م بنادیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق اس موقع پر ریٹائرڈ افسران و جوانوں نےپاک فوج کی قیادت پراعتماد اور یقین کا اظہار کرتےہوئے بیرونی و داخلی سکیورٹی کو درپش خطرات سے نمٹنے کےلیے مکمل حمایت کایقین دلایا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق تقریب کامقصد پاک فوج کی حاضر اور ریٹائرڈ قیادت میں مضبوط تعلق کو ظاہر کرناتھا،ریٹائرڈ افسران و جوان ملک کی خوش حالی اور سلامتی کےلیے متحد ہیں۔

Back to top button