آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کل ارشدندیم کو ملاقات کیلئے بلالیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو کل ملاقات کےلیے بلالیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کل ارشد ندیم اور ان کے اہل خانہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے  گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم اوراہلخانہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب کل جی ایچ کیو میں ہوگی۔تقریب کے انعقاد کا مقصد گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی صلاحیتوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی ہے۔

 قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نوکا فیصلہ،1ارب کی بچت ہوگی

ترجمان پاک فوج کے مطابق گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم قوم کی توقعات پر پورا اترے اور ملک کا نام روشن کیا۔گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کھیلوں کی دُنیا میں پاکستان کی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ثابت ہو نگے۔

Back to top button