انٹرنیٹ بندش: سرکاری وکیل کو متعلقہ اتھارٹیز سے ہدایت لے کر پیش ہونے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کےخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو متعلقہ اتھارٹیز سے ہدایات لےکر 12 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نےوکیل ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نےمؤقف اختیار کیا کہ ملک میں بغیرکسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کردی گئی ہیں۔

دائر درخواست کے مطابق انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار کی جانب سےاستدعا کی گئی ہے کہ ملک میں انٹریٹ فوری طور پر مکمل بحال کرنے کےاحکامات جاری کیےجائیں۔

Back to top button