انٹرنیٹ بندش کیس: لاہور ہائی کورٹ کا فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نےملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کےخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا جس میں انٹرنیٹ کی بندش کےخلاف آئندہ سماعت پرتمام فریقین کو جواب جمع کرانے کاحکم دیاگیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نےوفاقی حکومت، وزارت اطلاعات اور پی ٹی اے کاایک ایک نمائندہ آئندہ سماعت پرطلب کرتےہوئے حکم دیاکہ آئندہ سماعت پرہر فریق کا نمائندہ کمرہ عدالت میں حاضری کو یقینی بنائے۔

لاہور ہائی کورٹ نےکیس کی مزیدسماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی۔

 

حامد میر نے فائر وال کی تنصیب اور انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی کے خلاف درخواست دائر کردی

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں انٹرنیٹ کی حالیہ بندش اورتعطل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیا تھا۔

Back to top button