سب میرین کیبل فالٹ کے باعث انٹرنیٹ سلو ہوا : پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل حفیظ الرحمٰن نے سب میرین کیبل کی خرابی کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سلو ہونے کی وجہ قراردیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کااجلاس سید امین الحق کی زیرصدارت اجلاس ہوا، چیئرمین کمیٹی نےکہا کہ انٹرنیٹ کیوں سست ہے، واٹس ایپ کیوں نہیں چل رہا ؟، فائر وال لگاہے یا نہیں، یہ بتایاجائے۔

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمٰن نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی اور سب میرین کیبل کی خرابی کو انٹرنیٹ میں خلل کی وجہ قراردیا۔

الیکشن کمیشن : پی ٹی آئی کے برعکس مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم

 

چیئرمین پی ٹی اے نےکہا کہ تکنیکی وجوہات کی وجہ سےایک مسئلہ ہوا، انٹرنیٹ کامسئلہ 6 سے 7 دن رہا، پاکستان میں 7سب میرین کیبل آتی ہیں، سب میرین کیبل میں تکنیکی خرابی ہے،سب میرین کیبل 22 اگست تک ٹھیک ہو جائے گی، انٹرنیٹ میں مسئلے کی وجہ سےوی پی این کا استعمال بڑھا۔

چیئرمین پی ٹی اے نےکہا کہ 2010 میں پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹرڈ کرناشروع کیا، وی پی این رجسٹریشن اس لیے کی گئی کہ لوگ کاروبار کےلیے استعمال کر سکیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نےبتایا کہ ہمارا سسٹم 5 یا 6 دن متاثررہا، 15 اگست سےسسٹم ٹھیک ہوگیاتھا، انٹرنیٹ کی سستی سے ٹیلی کام سیکٹر کا 300 ملین کا نقصان ہوا، حلفاً یہ کہتاہوں پی ٹی اے نےکچھ ایسا نہیں کیاجس سے انٹرنیٹ سست ہوا، ایک کمیٹی ٹیلی کام کمپنیوں کےساتھ مل کر کام کر رہی ہے، ہرملک میں سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کاایک نظام ہے۔

Back to top button