کچے میں پولیس کے بھاری نقصان کے باوجود جوانوں کے حوصلے بلند ہیں : آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہےہے رحیم یار خان کےکچے کے علاقے میں گزشتہ روز ہونےوالے ڈاکوؤں کےحملے میں ہمارا بھاری نقصان ہوا تاہم جوانوں کےحوصلے بلند ہیں۔ راستے میں بارش کےباعث پولیس کی گاڑیاں پھنسیں اور ڈاکوؤں نےموقع کا فائدہ اٹھایا،موسمی حالات کی وجہ سے پھنس جانےکو ناکامی قرار نہیں دےسکتے، بدلہ ضرور لیں گے۔

رحیم یارخان: کچہ ماچھکہ میں پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی، مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا زخمی پولیس اہلکارون کی عیادت کے بعد شیخ زید اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہناتھا  کہ گزشتہ روز کا واقع محکمہ پولیس کابھاری نقصان ہے،پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی، ایک ڈاکو کو ہلاک اور 5زخمی کردیے۔ان کا کہناتھا سندھ پولیس بھی ہمارےساتھ ہے، ڈی آئی جی سکھر آئےہوئے ہیں، ہمارا بھاری نقصان ہوا لیکن ہمارےجوانوں کےحوصلے بلند ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کاکہنا تھا کچے کے علاقے میں کروڑوں روپے کی لاگت سےبند بنائےگئے، چوکیاں بنیں،بلٹ پروف بکتربند گاڑیاں دی گئیں پولیس کےجوانوں کے ساتھ ساتھ مکینوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، کچے میں بیس کیمپ اورچوکیاں قائم کرنےکا مقصد نوگو ایریا ختم کرناہے۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہناتھا کہ کچے میں بارش کےباعث پولیس کی گاڑیاں پھنسیں اور ڈاکوؤں نےموقع کا فائدہ اٹھایا،موسمی حالات کی وجہ سے پھنس جانےکو ناکامی قرار نہیں دےسکتے، بدلہ ضرور لیں گے۔

کچے کے ڈاکو بے لگام،پولیس وین پرراکٹ لانچر سےحملہ،11اہلکارشہید

Back to top button