پولیس محفوظ نہیں تو اس سے بدترین حالات کیا ہوسکتے ہیں؟ : حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کاکہنا ہےکہ پولیس محفوظ نہیں تو اس سے بدترین حالات کیا ہوسکتے ہیں؟

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاکہ رحیم یار خان کےواقعے سے بڑھ کر اور کیاحالات خراب ہوسکتے ہیں، کچے کےڈاکوؤں نے پولیس پر راکٹ فائرکیے، سوال یہ ہے ڈاکوؤں کےپاس اتنا اسلحہ کہاں سےآیا؟ ادارے کیا کر رہےہیں، کیاان کاکام خبروں اور کمروں میں کیمرے لگانا ہے ؟

پاکستان کو کسی جلسے، جلوس اور دھرنے کی نہیں بلکہ معاشی استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال

حافظ نعیم الرحمٰن نےکہا کہ ہم اس موقع پر پولیس کےساتھ ہیں، ضم اضلاع میں آپریشن ہورہا ہے اور طیارے استعمال ہو رہے ہیں لیکن کچے کےعلاقے میں ڈاکو دندناتے پھررہے ہیں۔

Back to top button