وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کو  مدد کی پیش کش

وزیر اعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورت حال پر بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کےسربراہ ڈاکٹر محمد یونس کو خط لکھ کر پاکستان کی جانب سے مدد کی پیش کش کی ہے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کےمطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکہا کہ بنگلہ دیش میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورت حال پر دلی دکھ اوررنج ہے لیکن اس کڑ وقت میں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں بنگلہ دیشی حکومت اور عوام کےساتھ ہیں۔

جنرل عاصم منیر کے تقرر پر مارشل لاء لگانے کی دھمکی دی گئی تھی : سینیٹر عرفان صدیقی

وزیراعظم نے ڈاکٹر محمد یونس کےنام خط میں کہاکہ اس مشکل وقت میں جن بنگلہ دیشی شہریوں کےگھر اور روزگار تباہ ہوگئے ہیں ہم ان کےساتھ کھڑےہیں، بنگلہ دیشی عوام مشکلات میں اپنے حوصلے اور ہمت کےلیے جانے جاتے ہیں۔میں پرامید ہوں کہ بنگلہ دیش آپ کی قیادت میں اس مشکل سےجلد نکل آئےگا اور پاکستان اس مشکل وقت میں ہرطرح سے بنگلہ دیش کی مدد کےلیے تیارہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ چند ہفتوں کےدوران سیاسی بحران سےنمٹنے کی کوشش کرنےوالے بنگلہ دیش میں بارشوں نےتباہی مچادی ہےجہاں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنےوالے سیلاب کی زد میں آ کر کم از کم 15 افراد جاں بحق اور ہزاروں بےگھر ہوگئے ہیں۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی وزارت کاکہنا ہےکہ سیلاب سےگھروں اور بنیادی ڈھانچےکو شدید نقصان پہنچاہے، کئی علاقوں میں سڑکوں کارابطہ منقطع ہوگیا ہےجس کی وجہ سےامدادی کاموں میں رکاوٹ کاسامناہے۔بارشوں اور سیلاب سے فینی،مولوی بازار،حبی گنج،کوملا اور چٹاگانگ کےعلاقے سب سےزیادہ متاثر ہوئے۔

Back to top button