جنرل عاصم منیر کے تقرر پر مارشل لاء لگانے کی دھمکی دی گئی تھی : سینیٹر عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے تقرری میں سب سے بڑا کردار نواز شریف کاتھا اور ان کےتقرر پر مارشل لاء لگانے کی دھمکی دی گئی تھی، سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ہماری ٹیم کےمعاشی ماہر کو بلاکر پوچھا تھا کہ اگر ملک میں مارشل لاء لگ جائے تو اس کےکیا اثرات مرتب ہوں گے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے فیض حمید کے کورٹ مارشل کے اوپن ٹرائل کے عمران خان کے مطالبے پر ان کاکہنا تھاکہ فوج میں کورٹ مارشل ہمیشہ سےہوتے رہےہیں اور آج تک کسی کابھی اوپن ٹرائل نہیں ہوا، خان صاحب کےاپنے دور میں 25 آدمیوں پرفوجی عدالتوں میں مقدمات چلےجو وہ نہیں بتاتے،ان 25 میں سےتین کو موت کی سزائیں سنائی گئیں، کوئی اوپن کورٹ ٹرائل نہیں ہوااور وہ اب بھی جیل میں پڑےہوئےہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہاکہ اب یہ گرفت میں آئے ہیں، گوکہ بہت دیرسے آئے ہیں تاہم یہ بتائیں گےکہ اِن کا 9 مئی سے کیاتعلق تھا یا 9 مئی کا ان سےکیا تعلق تھا، جنرل عاصم منیر کا راستہ روکنے کےلیے یہ دونوں ایک ہدف رکھتےتھے اور اسی لیے نومبر میں جب عاصم منیر کی تقرری ہونی تھی تو دو مارچ کیےگئے لیکن ان کی دال نہیں گلی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ عاصم منیر کا تقرر روکنے کےلیے عمران خان اور فیض حمید یکجا تھےاور جب تقرر ہوگیا تو اس کو ختم کرنے کےلیے 9 مئی کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

عرفان صدیقی نےانکشاف کیاکہ خواجہ آصف درست کہتےہیں کہ عاصم منیر کے تقرر پر مارشل لاء لگانے کی دھمکی دی گئی تھی اور ہماری ٹیم کےایک صف اول کے اقتصادی ماہر کو باجوہ صاحب نےبلایا اور کہاکہ اگر ملک میں مارشل لاء لگ جائے تو اس کےکیا اثرات مرتب ہوں گے، کیا معاشی پابندیاں لگیں گی اوراگر لگیں گی تو پاکستان کس حد تک برداشت کرسکے گا، اس حد تک گفتگو کی جارہی تھی۔انہوں نےکہا کہ جنرل باجوہ بھی عاصم منیر کو آرمی چیف لگانانہیں چاہتےتھے، وہ توسیع لیناچاہتے تھےیا نہیں اس پر سوالیہ نشان ہےلیکن اس پر کوئی سوالیہ نشان نہیں ہےکہ وہ کہتےتھے کہ آرمی چیف کے عہدے کےلیے یہ پانچ لوگ ہیں، عاصم منیر کو چھوڑکر ان چار میں سےکسی کو لگالو لیکن اس کو نہ لگاؤ۔

عرفان صدیقی کا کہناتھا کہ عاصم منیر کو آرمی چیف نہ بنانےپر باجوہ صاحب اور فیض حمید کا اتفاق تھالیکن نواز شریف نےکہا کہ مارشل لاء کی دھمکی ہ یا کچھ اور ہو، سینیارٹی لسٹ پر جو شخص بھی پہلے نمبر پر ہےاس کا تقرر ہوگا۔

Back to top button